سوال نمبر 255
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام رہنمائی فرمائیں کہ حلالہ میں منی خارج کرنا شرط ہے کیا؟
سائل نعیم رضا ہزاری باغ جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں حلالہ کے لئیے منی کا خارج ہونا شرط نہیں
حلالہ کی صحبت کے لیے بنیادی شرط ہے لذت جماع کا احساس
حدیث شریف میں ہے
لاحتی تذوق عسیلتہ ویذوق عسیلتک سے ثابت ہے
یہ بات نبی اکرم ﷺ نے حضرت رفاعہ قرظی رضی الله تعالیٰ عنہ کی مطلقہ عورت سے فرمائی تھی
جب انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کے نکاح میں آنے کے بعد بلا جماع شوہر اول کے پاس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی
آپ نے ارشاد فرمایا کہ نہیں یہاں تک کہ تم اس کا مزہ چکھ لو اور وہ تمہارہ مزہ چکھ لیں
فتح القدیر میں ہے کہ
والشرط الا یلاج ) بقید کونہ عن قرة نفسہ وان کان ملفوفاً اذاکان یجد لذة حرارة المحل"" اھ
یعنی حلالہ صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ شوہر آلہ تناسل کی قوت سے دخول کرے اگر چہ اس پر کپڑا لپیٹ کرکے دخول کریں جب اسے فرج کی حرارت محسوس ہو
فتح القدیر جلد ٤ فصل فیہاتحل بہ المطلقة من الکتاب الطلاق ص ١٦٠
بحوالہ
آپ کے مساٸل صفحہ نمبر ١٤٨)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد معصوم رضا نوری
0 تبصرے