سوال نمبر 254
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
قرآن پاک میں رب المشرقین و رب المغربین
کا ذکر ہے مگر مغرب اور مشرق تو ایک ہے ایسا کیوں؟
سائل:- محمد کوثر رضا
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں قرآن کریم کے کسے بھی لفظ کے بارے میں لفظ کیوں نہیں استعمال نہیں کرنا چاہئیے کہ یہ حکمت والی کتاب ہے
قرآن مجید میں الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
رب المشرقین ورب المغربین ° 55/17
فباای لآء ربکما تکذبن ° 55/18
ترجمہ کنز الایمان :-
دونوں پورکا رب اور دونوں پچھم کا رب
تو تم دونوں اپنے رب کی
کونسی نعمت کو جھٹلاؤگے
اس آیت کے تفسیر میں حضور سیدی علامہ نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں دونوں پورب اور دونوں پچھم سے مراد آفتاب کے طلوع ہونے کے دونو مقام ہیں گرمی کے بھی اور جاڑے کے بھی اسی طرح غروب ہونے کے بھی دونوں مقام ہیں
کنز الایمان مع خزائن العرفان ص ۹۸۲
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری
0 تبصرے