سوال نمبر 253
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے اہل سنت اس مسلہ میں کہ زید کی بیوی ہندہ کو بکر سے محبت ہو گئی اور بکر ہندہ سے نکاح بھی کر لیا جبکہ زید ابھی ہندہ کو طلاق نہیں دیا ہے تو بکر کو دعوت میں بلانا یا اسکے گھر دعوت میں جانا شریعت میں کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں_
سائل محمد نوشاد علی قادری شیوہر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجـــــواب بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب
شادی شدہ عورت سے نکاح حرام اشد حرام ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے والمحصنت من النساء اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں.(پارہ۵/ع۱)
اور حرام کو حلال سمجھنا کفر ہے تو اگر بکر ہندہ کے ساتھ نکاح جائز سمجھ کر کیا ہے تو اسلام سے خارج ہوگیا یونہی جو لوگ جانتے تھے کہ ہندہ زید کے نکاح میں ہے پھر بھی جائز سمجھ کر شرکت کئے یا گواہ بنے تو وہ بھی اسلام سے خارج ہوگئے لہذا ان سب پر تجدید ایمان اور شادی شدہ ہوں تو تجدید نکاح فرض ہے اور اگرمرید ہوں تو تجدید بیعت بھی کریں
اور اگربکر نکاح کو ناجائزو حرام سمجتے ہوئے کیا تو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا بکر پر لازم ہے کہ ہندہ کو اپنے سے دور کردے اور سچے دل سے اعلانیہ توبہ کرےیونہی جو حضرات یہ علم رکھتے ہوئے کہ ہندہ زید کے نکاح میں ہے شرکت کئے یا گواہ بنے ان سب پر اعلانیہ تو بہ لازم ہے اور نکاح خواہ نکاحانہ پیسہ واپس کرے دوبارہ اس طرح غلطی نہ کرنے کا وعدہ کرے بعد توبہ کار خیر کرنے کا حکم دیں کہ کار خیر توبہ میں معاون ہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
ترجمہ مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے.
بعد توبہ وکار خیر بکر کے گھر کھانے میں یا اس کو اپنے گھر کھلانے میں کوئی حرج نہیں.
ہاں اگر توبہ وکار خیر نہ کرے تو سارے مسلمان بائیکاٹ کردیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ﴿سورہ انعام ۶۸﴾
ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ .
نوٹ: بکر کے ساتھ ساتھ زید کو بھی اعلانیہ توبہ کرایا جائے کہ اس کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی بیوی ہندہ بد چلن ہوئی ہے حالانکہ مرد حاکم ہے عورتوں پر جیسا کہ ارشاد ربانی ہے الرجال قوامین علی النساء لہذا جملہ مسلمان زید کو بھی اعلانیہ توبہ کرنے پر مجبور کریں اور اگر نہ کرے تو زید کا بھی بائیکاٹ کردیں.واللہ اعلم با الصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی
0 تبصرے