آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شب زفاف میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے کی بیوی سے ہمبستری کی تو کیا حکم ہے؟ ‏


سوال نمبر 1873

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو سگے بھائیوں نے دو سگی بہنوں سے شادی کی اور رات میں دونوں تبدیل ہو گئیں یعنی جس سے چھوٹے نے شادی کی تھی اس سے انجانے میں بڑے نے وطی کر لی اور جس سے بڑے نے شادی کی تھی اس سے چھوٹے نے صبح معلوم ہواتو اب کیا کریں؟ 
 مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی المستفتی:۔ محمود احمد قادری جامعی مہنڈر پونچھ جموں و کشمیر الہند


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 
 الجواب بعون الملک الوھاب
ایسے ہی ایک سوال کےتحت حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہ تحریرفرماتے ہیں کہ: یہ زنا نہ ہواایسا ہی حضور امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ مبارک میں بھی واقع ہوا امام نے دونوں بھائیوں سے طلاق دلوا کر جس نے جس سے صحبت کی تھی اس سے اسی کا نکاح کرادیا یوہیں اب بھی کرلیں
(الفتاوی المصطفویہ ،ص٣٠٧،شبیربرادرز،لاہور)
واللہ تعالی اعلم۔
 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney