حنفی مالکی شافعی حنبلی کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے؟

(حنفی کو مالکی شافعی حنبلی امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا ہے) 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کہ بارے میں حنفی مسلک والے شافعی یا حنبلی یا مالکی امام پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے سائل محمد شمس الدین جھارکھنڈ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم

الجواب  بعون الملک الوہاب 

حنفی اگر جانتا ہے کہ امام کے اندر ایسی بات موجود ہو جس کے سبب ہمارے مذہب میں اُسکی طہارت (پاک و صاف ہونا) یا نماز فاسد ہے تو اقتدا حرام اورنماز باطل ہے، اور اگر اس وقت اس بارے میں کچھ معلوم نہیں مگر اتنا معلوم ہوکہ یہ ہمارے مذہب کے فرائض و شرائط کی رعایت  نہیں کرے گا تو اقتدا ممنوع اور اُسکے پیچھے نماز سخت مکروہ۔  اور اگر یہ معلوم ہوکہ ہمارے مذہب کی بھی رعایت و احتیاط کرتا ہے تو اُسکے پیچھے نماز بلا کراہت جائز و درست ہے جبکہ شافعی امام سنّی صحیح العقیدہ ہو۔اور اگر کچھ نہیں معلوم تو اُسکی اقتدا مکروہ تنزیہی ہے، 

جیسا کہ محقق جلیل حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث  بریلوی علیہ الرحمہ   فرماتے ہیں کہ٫٫ اگر معلوم ہے کہ اس وقت امام میں وہ بات  ہے جس کے سبب میرے مذہب میں اس کی طہارت یا نماز فاسد ہے تو اقتدا حرام  نماز باطل اوراگر اس وقت خاص کا حال علم نہیں مگر معلوم ہے کہ یہ امام میرے مذہب کے فرائض و شرائط کی احتیاط نہیں کرتا ہے تو، اقتدا ممنوع اور اس کے پیچھے نمازسخت مکروہ اور اگر معلوم ہے کہ میرے مذہب کی بھی رعایت و احتیاط کرتا ہے یا معلوم ہو کہ اس نماز میں رعایت کیے ہوئے ہے تو اس کے پیچھے نماز بلا کراہت جائز ہے۔  جبکہ سنّی صحیح العقیدہ ہو نہ غیرمقلد کہ اپنے آپ کو شافعی ظاہر کرے، اور اگر کچھ نہیں معلوم تواس کی اقتدا مکروہ تنزیہی ،،اھ 

(فتاوی رضویہ  قدیم جلد سوم صفحہ ۲۳۸  مکتبہ رضویہ)

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۸ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری

۷ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ مبارکہ



مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney