کیا عورت حالت اعتکاف میں شوہر سے بات چیت کر سکتی ہے؟


سوال نمبر 2069

 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کیا عورت گھر میں اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے اور حالت اعتکاف میں اپنے شوہر سے بات چیت کر سکتی ہے اور ہمبستری بھی کر سکتی ہے 

المستفتی محمد فاروق 




وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے جب کہ عورت نے اپنے گھر میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ متعین کر رکھی ہو 

جیسا کہ حضور بدر الطریقہ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

 اگر عورت نے نماز کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں کر رکھی ہے تو گھر میں اعتکاف نہیں کر سکتی، البتہ اگر اس وقت یعنی جب کہ اعتکاف کا ارادہ کیا کسی جگہ کو نماز کے لیے خاص کر لیا تو اس جگہ اعتکاف کر سکتی ہے۔ 

بہار شریعت جلد اول اعتکاف کا بیان 

عورت حالت اعتکاف میں اپنے شوہر سے دین کے متعلق بات چیت کر سکتی ہے مگر حالت اعتکاف میں اپنے شوہر سے ہمبستری نہیں کرسکتی ہے اس لیے کہ حالت اعتکاف میں ہمبستری کرنا حرام ہے

حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

 معتکف کو وطی کرنا اور عورت کا بوسہ لینا یا چھونا یا گلے لگانا حرام ہے

بہار شریعت جلد اول اعتکاف کا بیان

کتبہ 

محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

٢٢ شعبان المعظم ١٤٤٣







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney