نماز جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائے تو؟


سوال نمبر 2070

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسلہ کہ امام صاحب نماز جنازہ پڑھا رہے تھے اور درمیان میں وضو ٹوٹ گیا تو کیا حکم ہے؟ 

المستفتی :- محمد سمیر رضا 





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک الوہاب

 اگر درمیان نماز جنازہ امام کا وضو ٹوٹ جائے تو امام کسی صالح امامت کو اپنا خلیفہ کرے اور خود طہارت کے لیے چلا جائے تو یہ جائز ہے۔


 جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ تعالی فرماتے نماز جنازہ میں امام بے وضو ہو گیا اور کسی کو اپنا خلیفہ کیا تو جائز ہے - اھ 


 بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۷۴۰ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ


واللہ اعلم

 ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney