نماز جنازہ کی تکبیروں پر رفع یدین کر دیا تو؟


سوال نمبر 2071

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کے نماز جنازے میں امام صاحب چاروں تکبیر میں رفع یدین کیا اس صورت میں جنازے کی نماز ہوئی یا نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔


المستفتی :- محمد صلاح الدین پپرا مدھےپور




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب۔بعون الملک الوھاب 

نمازجنازہ میں رفع یدین کرنا خلاف سنت و مکروہ تنزیہی ہے مگر نماز ہوجاۓ گی ۔ 

استاذالفقہاء حضور فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ،، نماز ہوجاۓ گی لیکن ایسا کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے ۔ 

لماروی الدارقطنی : عن ابن عباس وابی ھریرة رضی الله تعالی عنھما ان النبی صلی الله تعالی علیه وسلم کان اذا صلّی علٰی جنازة رفع یدیه فی اول تکبیرة ثم لایعود وکان کل تکبیرة قائمة مقام رکعة وغیرالرکعة الاولی لارفع فیھا فکذا تکبیرات الجنازة ۔ ھکذافی طحطاوی علی المراقی الفلاح صفحہ ٣٥٤ ۔

اور فتاوی عالمگیری جلداول مصری صفحہ ١٥٤ میں ہے ،، ولایرفع یدیه الا فی التکبیرات الاولی فی ظاھرالروایة کما فی العینی شرح للکنز ۔ 

اور درمختار باب صلاة الجنازة میں ہے ،، یرفع یدیه فی الاولی ۔ 


فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٤٤٤ 


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبه 


العبد ابوالفیضان محمّد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 

 ٢٠ شعبان المعظم ١٤٤٣ھ

٢٤ مارچ ٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney