دو چچیری بہنوں کو نکاح میں رکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2068

 السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ دو چچا کی لڑکیوں کو یعنی الگ الگ چچا کی لڑکیوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ 

المستفتی:-  عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات




وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب 

دو چچا کی بیٹیوں سے نکاح کرکے رکھنا جائز و درست ہے اور وہ اس طرح، ایک چچا کی ایک لڑکی، دوسرے چچا کی ایک لڑکی اس طرح، دونوں چچا کی لڑکیوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا جائز ہے اگر اور کوئی وجہ حرمت ثابت نہ ہو چونکہ الله تعالی ارشاد فرماتا ہے،

وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ: اور ان کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں

(ترجمہ کنزالایمان سورۃ النساء) 

واللہ اعلم بالصواب،

کتبہ 

فقیرمحمد امتیازقمررضوی امجدی گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا، 25، مارچ، 2022، بروز جمعہ،







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney