عید الاضحٰی میں کسی اور جانور کو ذبح کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 983

   اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ 
وَبَرَكاتُهُ‎
حضرت ایک سوال ہے کہ عید کے دن یا اگلے دو دن قربانی کہ علاوہ کسی بھی جانور کو ذبح کر سکتے ہیں؟ 

سائل محمد اسلم برکاتی سعدی نئی دہلی






وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته

الجواب بعون الملک الوہاب

عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد ایام نحر سے پہلے یا بعد کوئی بھی حلال جانور ذبح کرکے کھانا بلا شبہ جائز ہے! 
جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد  قربانی کے علاوہ دوسرا جانور نہیں ذبح کر سکتے  ان کا یہ خیال  محض باطل ہے؛  


اللہ عزوجل فرماتا ہے

یا ایھاالناس کلوا ممافی الارض حلٰلا طیبا ولا تتبعواخطوٰت الشیطن انه لکم عدومبین 

اے لوگو! کھاؤ کچھ زمین میں حلال ، پاکیزہ ہے اور شیطان  کے قدم پر قدم نہ رکھو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
(پارہ٢ سورہ بقرہ آیت١٦٨)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

          کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۰/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۱/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز سنیچر






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney