آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خطبہ کوئی دوسرا پڑھے نماز کوئی دوسرا پڑھائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 984

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
خطبہ کوئی دوسرا پڑھے نماز کوئی دوسرا پڑھائے تو کیسا ہے کیا نماز ہو جائے گی ؟
سائل غلام احمد رضا





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی مگر  غیر خطیب کو نماز، پڑھانا مناسب نہیں 

جیسا کہ فتاویٰ رضویہ میں ہے 

غیر خطیب کا نماز پڑھانا اولی نہیں 
 فی تنویر الابصار ولا ینبغی ان یصلی بالقوم غیر الخطیب  وھکذا فی فتاوی عالمگیریۃ ناقلا عن الکافی

تنویر الابصار میں ہے غیر خطیب کا قوم کو نماز پڑھانا مناسب نہیں اسی طرح فتاویٰ عالمگیری میں کافی سے منقول ہے 

بحوالہ در مختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع      مجتبائی دہلی بھارت ۱۱۳/۱
حوالہ فتاویٰ رضویہ جلد ۸ صفحہ ۳۰۹/ رضا فاؤنڈیشن لاہور

البتہ! اگر خطیب کو کوئی  عذر ہے مثلاً ارکان ادا کرنے میں دشواری ہوتی ہو تو غیر خطیب کو نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں 

واللہ ور سولہ اعلم بالصواب 

              کتبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۱۳/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۴/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز منگل



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney