سوال نمبر 70
السلام علیکم ورحمت اللہ۔
چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں
سائل
فیروز عالم بہار
الجواب گھڑی کے ساتھ لوہا یا اسٹیل یا پیتل وغیرہ کا چین باندھ کر نماز پڑھنا مکروہ تحر یمی ہے جیسا کہ اعلحضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ '
احکام شریعت حصہ دوم میں تحریر فرماتے ہیں کہ گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیز یں ممنوع کی گیئں ہیں ان کو پہنکر نماز ادا کرنا یا امامت کرنا مکروہ تحر یمی ہے
حوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ( ٢٩٩)
وھو اللہ تعالیٰ اعلم
مرتب
محــمد اشــــرف الحـــق رضـــوی
0 تبصرے