کیا عورتوں کو احتلام ہوتا ہے ؟

سوال نمبر 499

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر خواب میں دیکھا کہ احتلام ہوا اور صبح کچھ اثرات بھی ظاہر تھے تو کیا حکم ہوگا؟؟
اگر خواب میں دیکھا اور صبح کچھ اثرات ظاہر نہیں تھے تو کیا حکم ہوگا؟؟
کیا یہ قول صحیح ہے کہ عورتوں میں جذب کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے انکی منی اندر بھی چلی جاتی ہے کبھی کبھی؟؟
علماء کرام راہنمائی فرمادیں مدلل مفصل

سائل حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
(۱)جی ہاں عورتوں کو بھی احتلام ہوتا ہے

عن أم سلمة هند بنت أبي أمية يا رَسولَ اللَّهِ إنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحْيِي مِنَ الحَقِّ فَهلْ على المَرْأَةِ الغَسْلُ إذا احْتَلَمَتْ؟ قالَ: نَعَمْ، إذا رَأَتِ الماءَ فَضَحِكَتْ أُمُّ سَلَمَةَ، فَقالَتْ: تَحْتَلِمُ المَرْأَةُ؟ فَقالَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: فَبِمَ يُشْبِهُ الوَلَدُ.
البخاري (٢٥٦ هـ)، صحيح البخاري ٣٣٢٨ • [صحيح] • شرح رواية أخرى

روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ حضرت ام سلیم نے عرض کیا یارسول ا ﷲ یقینًاﷲ تعالٰی حق سے نہیں شرماتا کیا عورت پر غسل واجب ہے جب اسے احتلام ہو فرمایا ہاں جب پانی دیکھےتو ام سلیم نے منہ چھپالیا اور بولیں یا رسولﷲ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے فرمایا ہاں تمہارا ہاتھ گرد آلود ہو ورنہ بچہ اپنی ماں کے ہم شکل کیوں ہوتاہے
(مسلم،بخاری)
مسلم نے ام سلیم کی روایت سے یہ زیادتی کی ہےکہ مرد کی منی گاڑھی سفید ہوتی ہے اور عورت کی منی پتلی زرد ان میں سے جو غالب یا پہلے ہو بچہ اس کے مشابہ ہوگا 
(۲)اگر تری پائی گئی تو غسل کرنا  فرض ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ 
اگر عورت تری پائے تو اس پر غسل ہے
 عن أبي هريرة:
سألت رسولَ اللهِ ﷺ عن المرأةِ تحتلمُ هل عليها غسلٌ فقال نعم إذا وجدت الماءَ فلتغتسلْ
الهيثمي (٨٠٧ هـ)، مجمع الزوائد ١/٢٧٣ • ‌‏فيه محمد بن عبد الرحمن القشيري قال أبو حاتم‌‏ كان يكذب

(۳)اگر تری نہیں پائی گئی تو غسل واجب نہ ہوگا

مذکورہ بالاآحادیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو بھی احتلام ہوتاہے اور اگر تری دیکھے تو اس پر غسل بھی ہے 
اور جہاں تک بات ہے جذب کرنے کی تو یہ قرین قیاس ہے نطفہ قرار پانے کے لئے کچھ نہ کچھ مادہ خواہ شوہر کا یا اپنا ضرور جذب کرتی ہے 

واللہ تـــعالـٰـی اعلـــم
کتبــــــــــــــــــــــــــــه
منظوراحمد یارعلـوی
خادم الافتاءوالتدریس
دارالـعلــــوم برکــــاتیہ
 گلـــــــــشن نــــــــــگر
جــــــــــوگـــــــیشوری
مـــــــــــــمــــــــــــبئی
    9869391389






ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney