عادت حیض سے پہلےخون آنا بند ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 498

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
ایک عورت کی حیض کی عادت 7 دن ہے لیکن 5 دن بعد ہی اس کا خون آنا بند ہو گیا یہ عورت اب نماز روزہ کس وقت شروع کرے گی اور اسکا شوہر اس سے قربت کب کر سکتا ہے؟
محمد عمیر  پاکستان




الجواب بعون الملک والوھاب
 اگر عورت کو حیض کی عادت سات دن تھی اور پانچ دن بعد ھی بند ھو گیا تو عادت کے دنوں کا انتظار نہ کرے بلکہ غسل کر کے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا شروع کرے- علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ھے ؛؛ جس عورت کو تین دن رات کے بعد حیض بند ھوگیا اور عادت کے دن ابھی پورے نہ ھوۓ یا نفاس کا خون عادت پوری ھونے سے پہلے بند ھو گیا تو بند ھونے کے بعد ھی غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کر دے عادت کے دنوں کا انتظارنہ کرے (بہارشریعت حصہ دوم جلداول  صفحہ 89 مطبوعہ قادری کتاب گھر اسلامیہ مارکیٹ بریلی شریف)

البتہ اس کا شوھر اس سے قربت نہ کرے یہاں تک کہ وہ اپنی عادت کو پہونچ جاۓ کیونکہ خون کے واپس آنے کا غالب گمان ھے اور بچنے میں ھی احتیاط ھے جیسا کہ صاحب ھدایہ نے فرمایا ھے کہ
ولوکان انقطع الدم دون عادتہا فوق الثلث لم یقربہا حتی تمضی عادتہا وان اغتسلت لان العود فی العادة غالب فکان الاحتیاط فی الاجتناب  ھدایہ کتاب الطہارت


و ھو سبحانہ تعالی اعلم 
         کتبہ 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج 
سدھارتھ نگر یوپی
١٦ صفرالمظفر سنه  ١٤٤١ ھ
16اکتوبر  سنه 2019ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney