شب برأت میں کتنے روزے رکھیں

سوال نمبر 142

السلام علیکم ورحمت اللہ
 سوال حضرت کچھ لوگ شب برأت میں ایک روزہ رکھتے ہیں اور کچھ دو کیا درست ہے؟ کتناروزہ رکھنا بہتر ہے جواب عنایت فرمائیں.


 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

         بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوہاب  اکیلا روزہ رکھنا مکروہ تنزیہی ہے جب تک اس سے پہلے یا بعد میں کوئی اور روزہ نہ رکھا جائے۔ البتہ اگر کوئی شخص کسی خاص دن کا روزہ رکھتا چلا آ رہا ہے اور اسی دن جمعہ کا روز ہو تو پھر اس دن روزہ رکھنا جائز ہے۔جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی صرف جمعہ کا روزہ نہ رکھے مگر اس سے پہلے اور بعد کا روزہ بھی رکھے۔‘‘ (ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصوم، باب ما جاء فی کراهية صوم يوم الجمعة وحده، ۷۴۳)واللہ اعلم بالصواب 
           طالب دعا
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney