سوال نمبر 747
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت
اگر کوئی شخص جمعہ کے دن انتقال کرتا ہے تو ۔
اس سے سوال وجواب نہیں ہوتا ہے کیا؟
سائل قادری
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون المک الوہاب
صاحب کنز الایمان حضور سیدی سرکار اعلٰی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ عنہ ارشادفرماتے ہیں کہ
" شب جمعہ اور رمضان مبارک میں ہر روز کے واسطے یہ حکم ہے کہ جو مسلمان ان میں مرے گا سوال نکیرین و عذاب قبر سے محفوظ رہیگا -
واللہ اکرم ان یعفو من شئ ثم یعود فیہ
یعنی اللہ اس سے زیادہ کریم ہے کہ ایک شئ کو معاف فرماکر پھر اس پر مواخذہ کرے_
فتاوی رضویہ ج ،9 ص 661
{رضا فاؤنڈیشن لاہور}
کتبــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۱ رجب المرجب ١٤٤١ھ
+918052167976
1 تبصرے
رمضان کا پہلا روزہ
جواب دیںحذف کریں