سوال نمبر 746
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ
کونڈا کب ہے اور کس تاریخ کو؟
سائل محبوب عالم گورکھپور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
ماہ رجب کی 15 تاریخ کو کونڈے کرنا چاہیے اور یہ جائز و درست ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر بہار شریعت کے حوالے سے فرماتے ہیں
ماہ رجب میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلاکر کھلاتے ہیں یہ جائز و درست ہے
بہار شریعت حصہ 17
لیکن (22) رجب کے بجاۓ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز (15)پندرہ رجب کو کریں کہ حضرت کا وصال (15) رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ( 22) رجب کو
البتہ(22)رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں، اور از راہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کہتے ہیں لہذا
سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں اور (22) رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز نا کرکے بلکہ (15) رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں انکی نیاز کریں اور یہی بہتر ہے
فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ 265
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری
خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی
ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
موبائیل نمبر 9454675382
0 تبصرے