آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

دوسرے کی امانت کسی مسکین کو دینا کیسا؟

 سوال نمبر 1064


السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 

  اگر  کوئی شخص  کسی دوسرے کے مکان پر  کھانا کھا رہے ہوں تو اس کھانے میں سے کسی دوسرے   مسکین کو دینا کیسا؟

سائل محمد رضا صاحب 




 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

جس کے گھر کھانا کھا رہے ہوں بغیر اسکی اجازت کے سائل کو یا مسکین کو کھانا دینا جائز نہیں 


جیسا کہ بہار شریعت میں ہے 


دوسرے کے یہاں   کھانا کھا رہا ہے، سائل نے مانگا اس کو یہ جائز نہیں   کہ سائل کو روٹی کا ٹکڑا دیدے کیونکہ اس نے اس کے کھانے کے لیے رکھا ہے، اس کو مالک نہیں   کر دیا کہ جس کو چاہے دیدے۔ 

(بہار شریعت حصہ ۱٦ ولیمہ اور ضیافت کا بیان مسئلہ ٦)


 اصول الشاشی میں ہے 

'' لایجوز لاحد ان یتصرف فی ملک الغیر بلا اذنہ ''

کسی کیلئے جائز نہیں کہ وہ غیر کی ملکیت میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف کرے۔


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


      کتــــــبـہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ


۱/ صفرالمظفر ١٤٤٢ہجری

 ۱۹/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی  بروز ہفتہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney