سوال نمبر 1136
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کی ٹھنڈا پانی سے ہاتھوں کو دھو سکتے ہیں
المستفتی: عبید رضا اتر پردیش
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سرکار اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں
شرع مطہر کسی وقت کسی سوال کے جواب سے عاجز نہیں لیکن یہ بھی حدیث شــریف میں ہے:
نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن نفل المسائل
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے بے ضرورت مسائل پوچھنے سے منع فرمایا
(فتاویٰ رضویہ جلد ۵ صفحہ ۳٤٤/رضا فاؤنڈیشن لاہور)
ٹھنڈا پانی سے یا گرم پانی سے ہاتھوں کو دھو سکتے ہیں کوئی حرج نہیں،،
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیرمحمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۳۰ صفر المظفر ۱٤٤٢ ھجری
0 تبصرے