سوال نمبر 1257
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتےہیں علمائے کرام و مفتیان ذوی الاحترام مسٸلہ ذیل میں
زید اور ہندہ دونوں گونگے ہیں انکا نکاح کس طرح پڑھایا جائے طریقہ ارشاد فرمادیں
المستفتی صابرحسین پورنوی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
زید اور ہندہ اگر دونوں گونگے یا بہرے ہیں لیکن اگر پڑھے لکھے ہیں تو بذریعہ تحریر عقد (نکاح) ہوگا اور اگر پڑھے لکھے نہیں ہیں تو اشارے سے ہوگا ،
فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے: کہ لڑکا اور لڑکی دونوں گونگے یا بہرے یا بغیر پڑھے لکھے ہوں تو انکا نکاح اشارہ سے ہوگا
(ایسا ہی بہارشریعت حصہ ۷ صفحہ ۱۲ کتاب النکاح میں ہے)
اور رد المحتارمیں ہے:
ینبغی ان لا یختلف فی الانعقاد بالاصحین اذا کان کل من الزوج و الزوجة اخرس لان نکاحه کما قالوا ینعقد بالاشارۃ حیث کانت معلومة
(ج۳ ص ۲۳ کتاب النکاح )
(فتاوی مرکزتربیت افتاء جلد اول صفحہ ۵۳۳ کتاب النکاح)
اور ایسا ہی فتاویٰ علیمیہ جلد دوم صفحہ ۲۷ میں بھی ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۳ جمادی الاول ۲٤٤١ ھجری
0 تبصرے