آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

گیہوں پیسنے پر زرتی لینا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1485

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک آٹا کی چکی چلاتا ہوں جس میں دوسرے لوگوں کے گیہوں پیستا ہوں اب غور طلب امر یہ ہے کہ بیس کیلو تین سو گرام گیہوں پیسنے پر بیس کیلو ہی آٹا نکلتا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو بنا بتائے ان سے بیس کیلو تین سو گرام گیہوں لے کر ان کو صرف بیس کیلو ہی آٹا دیتا ہوں اور یہ صرف میرا معمول نہیں ہے بلکہ سبھی چکی والے کرتے ہیں میرا یہ کام شریعت کے مطابق کیسا ہے 

نوٹ = اگر کسٹمر کو بتا کر لینگے تو شاید میرے پاس نہ آئیں اسی وجہ سے بنا بتائے ہی لیتا ہوں

جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں  

المستفتی محمد صابر خان پالی راجستھان

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک العزیز الوہاب

 اگر واقعی بیس کلو تین سو گرام گیہوں میں بیس کلو ہی آٹا نکلتا ہے کہ بوقت پسائی چکی وغیرہ میں جل جاتا ہے اور پسائی میں تین سو گرام ختم ہو جاتا ہے تو اس میں پیسنے والے کی طرف سے نہ کوئی چوری اور نہ کوئی دھوکا ہے کہ چکی والا دنیا میں قابل گرفت و ماخوذ عنداللہ ہو، ہاں اب رہی یہ بات کہ بغیر بتائے بیس کلو تین سو گرام لینا اور بیس کلو دینا یہ گراہک کے لیے  عند الاطلاع فساد ظن کا سبب ہو سکتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا دھڑی ہوئی ہے  لہٰذا پیسنے والے کو چاہئے کہ وہ پوری بات ظاہر کر دے کسٹمر کا آنا و  نا آنا یہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا کیونکہ رزق اللہ رب العزت کے قبضہ و اختیار میں ہے جسے چاہتا ہے بے حساب عطا فرماتا ہے اس لئے بھروسہ اللہ رب العزت  کی ہی ذات پر ہونا چاہیے نہ کہ کسٹمر کی آمد و رفت پر 

 کما قال اللہ تعالی ان اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب اللہ جسے چاہے بے حساب رزق دے

لہٰذا چکی والے کو چاہئے کہ وہ گراہک  پر پوری بات عیاں کر دے کہ ایسا میری ہی چکی میں نہیں ہوتا جہاں بھی جس چکی  میں پساٸیں گے   یوں ہی ہوگا اب گراہک کی مرضی رہی وہ جہاں چاہے  اپنا کام کرائے

ھذا ما ظھر لی من مطالعة الکتب و العلم بالحق عند اللہ

           کتبہ

 محمد ساجد چشتی شاہ جہاں پوری خادم مدرسہ دار ارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney