دیوالی کے موقع پر سامان خریدنا کیساہے؟

سوال نمبر 2279

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع اس مسئلہ میں کہ غیر مسلم کے تہواروں پر فلپ کارٹ، امیزون اور بہت سی ویب سائٹ پر دیوالی، کرسمس اور دیگر تہواروں پر خریداری کرنے کی صورت میں ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے، تو کیا ایسے موقعوں پر کوئی چیز خریدنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:جائز ہے کیونکہ یہ بائع کی طرف سے قیمت میں کمی کی صورت ہے جس کا اسے شرعاً حق حاصل ہے اگرچہ وہ اس کمی کرنے کو کسی خاص موقع کے ساتھ مشروط کردے، لہٰذا وہ قیمت میں جتنی بھی کمی کرے گا وہ کمی اصلِ عقد کے ساتھ ملحق ہوجائے گی۔چنانچہ امام فخر الدین عثمان بن علی زیلعی حنفی متوفی٧٤٣ھ لکھتے ہیں:یجوز للبائع ان یحط من الثمن وان یزید فی المبیع ویلتحق باصل العقد۔
(تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق،٨٣/٤)
یعنی،بائع کیلئے ثمن میں کمی کرنا یا مبیع میں اضافہ کرنا جائز ہے اور کمی وزیادتی دونوں اصلِ عقد کے ساتھ ملحق ہوجائیں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
جمعہ،١٧/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔١٤/اکتوبر،٢٠٢٢ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney