آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا وارث پاک کا سلسلہ منقطع ہے؟

 سوال نمبر 2692

السلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے حضور وارث پاک نے اپنا سلسلہ آگے نہیں بڑھایا پھر آج ابھی تک ان سے مرید ہو رہے ہیں اس کے بارے میں کچھ ارشاد فرمائیں بہت سارے لوگ پوچھتے ہیں ؟

برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔۔۔



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب: حضور وارث پاک (حاجی وارث علی شاہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے متعلق مشہور یہ ہے کہ انہوں نے اپنا سلسلہ آگے نہیں بڑھایا تھا اور نہ کسی کو اپنی خلافت دی تھی۔ 

لہذا اس سلسلے میں مرید ہونا درست نہیں ہے۔جیسا کہ حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: کسی وارثی کو اس بات سے انکار نہیں کہ حضرت وارث پاک علیہ الرحمہ نے کسی کو بھی خلافت نہیں دی تھی۔ جب خلافت نہیں دی تھی تو اس سلسلہ میں مرید ہونا صحیح نہیں۔

( فتاوی شارح بخاری جلد دوم، صفحہ ۲٤٤، مطبوعہ دائرۃ البرکات گھوسی )۔

(ایساہی فتاویٰ فقیہ ملت، جلد دوم، صفحہ ٤١١ پر ہے)۔

واللّٰه تعالیٰ عزوجل ورسوله ﷺ أعلم بالصواب 


کتبه: عبد الوکیل صدیقی نقشبندی فلودی راجستھان الھند 

خادم: الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان الھند 

٢٧ جمادی الاولی ١٤٤٧ھ۔ ١٩ نومبر ٢٠٢٥ء۔ بروز بدھ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney