سوال نمبر 108
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا قبر میں شیطان مردوں کو بہکانے کے لئے آتا ہے
برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں ۔
المستفتی : عبدالرحمٰن
وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ
جواب جس طرح شیطان موت کے وقت مرنے والے کو ورغلاتا ہے اور اس کے ایمان چھیننے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح قبر میں بھی پہنچتا ہے اور اس کو بہکانے کی کوشش کرتا ہے کہ تو مجھے خدا کہہ دے تاکہ میت اس آخری مرحلے میں ناکام ہوجائے جیسا کہ نوادر الاصول میں ہے کہ
" اذ سئل المیت من ربك تراى له الشیطان فی صورة یشیر الی نفسه ای انا ربك فلهذا ورد سوال التثبیت له حین یسئل " اھ یعنی جب میت سے سوال ہوتا ہے کہ تیرا رب کون ہے ؟ تو شیطان اپنی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے کہ میں تیرا رب ہوں ۔ اسی لئے ثابت ہے کہ حضور علیہ السلا م نے میت کے سوالات کے وقت اس کے لئے ثابت قدم رہنے کی دعا فرمائی " اھ
( نوادر الاصول فی معرفة احادیث رسول ج 1 ص 1020 : مطبوعہ مکتہ البخاری )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
0 تبصرے