سوال نمبر 589
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قبر پر سورة یٰسین پڑھنا کیسا ہے ؟
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل :-محبوب عالم
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب۔بعون الملک الوھاب قبر سے قریب بیٹھ کر سورہ یٰسٓ پڑھنا جائز ھے باعث ثواب اور تخفیف عذاب ھے ۔
حدیث عن معقل بن یسارن المزنی ان النبی ﷺ قال من قراءیس ابتغاء وجه الله تعالی غفرله ما تقدم من ذنبه فاقراءوھا عندموتاکم ۔
رواه بیهقی
رواہ احمد
رواہ ابوداؤد
رواہ ابن ماجہ
حضرت معقل بن یسار مزنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے محض خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لۓ سورہ یٰسٓ کو پڑھا تو اسکے اگلے گناہ معاف کئے جاتے ھیں تو اس سورہ کو اپنے مردوں کے پاس پڑھا کرو ۔
انوارالحدیث صفحہ ٢٩٨
مشکواة شریف مترجم جلداول صفحہ ٣٤٤
لہٰذا ان احادیث مقدسہ سے واضح ھوگیا کہ قبروں کے پاس بیٹھ کر قرآن مقدس کا پڑھنا جائز ھے اس سے مردوں کو فائدہ ملتا ھے ۔اور سورہ یٰسٓ پڑھنا افضل مستحسن اور زیادہ اچھا ھے کیونکہ یٰسٓ قرآن کا دل ھے ۔
وھوسبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبه
العبد محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج
سدھارتھنگر یوپی
٢٢ ربیع النور ١٤٤١ھ
٢٠ نومبر ٢٠١٩ء
0 تبصرے