آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عورت حمل سے ہے اور شوہر کا انتقال ہوگیا تو کیا وہ بچہ باپ کے مال سے حصہ پائے گا

سوال نمبر 97


السلام.علیکم ورحمتہ اللہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام  کہ اگر کسی عورت کے بطن میں چار  ماہ کا بچہ ہے اور اس کے بطن میں رہتے ہوئے اس کا باپ انتقال کر گیا تو کیا وہ بچہ باپ کے مال کا وارث ہوگا کی نہیں دلیل کے ساتھ جواب دیجئے مہربانی ہوگی   
سائل محمد دلفراز احمد

الجواب
صورت مسؤلہ میں اگر بچہ پیٹ میں ہے اور اس کے کسی مورث کا انتقال ہوگیا تو وہ حمل والا بچہ وارث ہوگا یعنی اس مورث کے دوسرے ورثہ کا اقل حصہ دینے کے بعد اس حمل کا حصہ موقوف اور محفوظ رکھا جائے گا جب وہ پیدا ہوگا اس وقت اس کا حصہ اس کو دے دیا جاے گا اس میں قدرے تفصیل ہے کہ وہ مرنے والے کی بیوی حاملہ ہے یا اس کے کسی وارث کی بیوی سراجی باب الحمل یا بہار شریعت ح۲۰ دیکھیں
           کتبہ
عبدالرحیم فیضی گجرات



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney