آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عورتوں کا بلند آواز سے نعت پڑھنا کیسا ہے

سوال نمبر 93

السلام علیکم ورحمت اللہ
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں عورتیں میلاد شریف مناتی ہیں اور مائک پر نعت اور صلوت و سلام پڑھتی ہیں اور کبھی کبھی بغیر مائک کے بلند آواز سے پڑھتی ہیں کہ ان کی آواز دور تک جاتی ہے تو کیا ان عورتوں کا اس طرح میلاد شریف میں نعت پڑھنا درست ہے تسلی بخش جواب عنایت فرما ئیں
سائل شمیم اختر
        بہار

وعلیکم السلام ورحمت اللہ
        الجواب
صورت مسولہ کے تحت عرض ہے کہ
عورتوں کا مائک پریا  بغیر مائک کے بلند آواز سے نعت و سلام پڑھنا کہ ان کی آواز اجنبی مرد سنیں یہ ناجائز و حرام ہے
جسا کہ سورئہ نور کی آیت کریمہ 
 ولا یضربن بارجلھن الخ
کے تحت 
تفسیر روح البیان میں ہے 
رفع صوتھا بحیث یسمع الاجانب کلامھا حرام 
یعنی عورت کا آواز کو اس طرح بلند کرنا کہ اجنبی مرد سنیں حرام ہے
اور ردالمختار جلد اول میں ہے
رفع صوتھن حرام  یعنی عورتوں کو اپنی آواز اونچی کرنا حرام ہے
اور فتاوی مصطفویہ میں ہے
کہ جو عورتیں اس طرح نعت پڑھتی ہیں وہ گنہگار مستحق عذاب نار ہیں
لہذا ان پر لازم ہے کہ وہ نعت شریف سلام اتنی آہستہ پڑھیں کہ گھر کے باہر ان کی آواز نہ جائے اور اجنبی مرد نہ سنیں 
ورنہ ایسا میلاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے بجائے ان کی ناراضگی اور آخرت کے بربادی کا سبب ہوگا
         واللہ اعلم    
         محمد وسیم فیضی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney