سوال نمبر 171
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ لیکوریا کی مريضہ کے لیے طہارت و نماز کے کیا احکام ہیں
سائل : صبغت اللہ فیضی نظامی بھالوکونی ڈومریا گنج سدھارتھنگر
وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ
جواب عورت کی اگلی شرم گاہ سے جو رطوبت بغیر خون کی آمیزش کے نکلتی ہے وہ پاک ہے اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ لہذا ایسی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے اور وضو کے ساتھ قرآن کو ہاتھ بھی لگا سکتی ہے، پھر قطرے آنے کی وجہ سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا یہی حکم نماز کیلئے بھی ہے جیسا کہ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " عورت کے آگے سے جو خالص رطوبت بے آمیزشِ خون نکلتی ہے ناقضِ وُضو نہیں ، اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے " اھ ( بہارشریعت ج 1 ص 304 : مکتبۃ المدینہ کراچی )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
0 تبصرے