سوال نمبر 170
سوال کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ میت کوجب دفنا کر واپس ہوتے ہیں تو فرشتہ قبر سے مٹی لےکر دفناکر جانے والے کی پیچھے پھیکتا ہے تاکہ وہ قبر کا غم بھول جاٸے
اگر ہے تویہ حدیث ارسال فرماٸیں
کرم نوازش ــ
سائل عبداللہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے مروی ہیکہ پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کا ایک فرشتہ قبروں پر مقرر ہے میت کو دفن کرکے مٹی برابر کی جاتی ہے اور لوگ واپس جانے کے لئے پلٹتے ہیں تو وہ فرشتہ مٹی کی ایک مٹھی بھر کر ان پر پھینکتا ہے اور کہتا ہے جاؤ اپنی دنیا کی طرف اور اپنے مردوں کو بھول جاؤ ــ
( شرح الصدور صفحہ 202 )
والله تعالی اعلم
کتبہ
مـحمــد سـاجـد رضـا
0 تبصرے