آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شادی سے پہلے لڑکی لڑکا کا بات کرنا کیسا ہے

سوال نمبر 120


السلام علیکم 
 سوال کیا لڑکی نکاح سے پہلے اپنے ہونے والے شوہر سے موبائل پر بات کرسکتی ہے؟
سائل محمد وسیم القادری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
         بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب شادی سے پہلے لڑکیوں  سے جس طرح بات چیت کرنے کا رواج ہے شرعا اس کی اجازت نہیں بلکہ ناجائز وحرام ہے کیونکہ عورت کی آواز بھی عورت ہے اسی لئے لڑکیوں کو بلند آواز سے نعت پڑھنے تقریر کرنے کی اجازت نہیں.
       سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا چند عورتیں ایک ساتھ ملک کر گھرمیں میلاد شریف پڑھتی ہیں اور آواز باہرتک سنائی دیتی ہے یونہی محرم کے مہینے میں کتاب شہادت وغیرہ بھی ایک ساتھ آواز ملا کر پڑھتی ہیں۔ یہ جائز ہے یانہیں؟ تو جواب میں ارشاد فرمایا ناجائزہے کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے اور عورت کی خوش الحانی کہ اجنبی سے محل فتنہ ہے(فتاوی رضویہ ج ۲۲ص۳۴/ مترجم)
سرکار مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خاں علیہ الرحمہ فرماتے ہیں جو لڑکیاں بلند آواز سے نعت پڑھتی ہیں وہ گنہگار بد کردار مستحق عذاب نار ہیں (فتاوی مصطفویہ ص ۵۲۰)
حضور صدر شریعہ علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں عورت کی آواز کا اثر جذبات کو ابھارتا ہے اہل زمانہ خصوصا عوام کی حالت معلوم ہے ان کے دل میں جو خیالات وہ جزبات جو اسے سن کر پیدا ہوں گے ظاہر ہے (فتاویٰ امجدیہ )
 آپ اندازہ لگائیں کہ جب نعت پڑھنے کی اجازت نہیں تو پھر فون پر گفتگو کرنے کے اجازت کیونکر ہوگی وہ بھی اس پرفتن دور میں ہاں اگر مرد. عورت تک یا اس کے محرم یا پھر اپنی محرم عورت کے ذریعہ سے کلام نہ پہنچا سکتا ہو تو اجنبی عورت سے بات چيت کرنے کے لئے کچھ شرطیں ہیں  اگریہ ضوابط اورشروط پائي جائيں تو پھر اجنبی عورت سے کلام کرنا جائز ہے ،ذیل میں ہم ان شروط کا ذکر کرتے ہیں :
1⃣ کلام خلوت کے بغیر ہو ۔
 2⃣ کلام مباح اورجائز موضوع سے خارج نہ ہو ۔
3⃣ فتنہ کا خدشہ نہ ہو ، اگرکلام کی وجہ سے اس کی شہوت انگیخت ہو یا پھر وہ کلام سے لذت حاصل کرنے لگے تو یہ کلام کرنی حرام ہوگی ۔
4⃣ عورت کی طرف سے کلام میں نرم لہجہ اختیار ہو ۔
5⃣عورت مکمل پردہ اورشرم و حیاء کی پیکر بن کررہے 
6⃣کلام ضرورت سے زيادہ نہ ہو بلکہ حسب ضرورت ہی رہے ۔
   جب یہ شرطیں پائي جائيں اورفتنے کا بھی خدشہ نہ ہو تو پھر بات کرنے میں کوئي حرج والی نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب.


الفقیر تاج محمد قادری واحدی اترولوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney