آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا عالم کی توہین کفر ہے

سوال نمبر 119


السلام علیکم ورحمت اللہ
 سوال کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیان کیا جاتا ہے کہ علمائے کرام کی توہین کفر ہے تو کیا یہ حکم مطلقا ہے یا اس کے کچھ صورتیں ہے مکمل مفصل جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرما ئیں
سائل فیصل ربانی گونڈوی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 الجــــواب بعون الملك الوهاب سرکار اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں عالم کی توہین اگر بوجہ علم دین ہے بلا شبہ کفرہے کما فی مجمع الانھر وگرنہ اگر بے سبب ظاہرکے ہے تو اس پر خوف کفرہے کما فی الخلاصۃ ومنح الروض۔(فتاوی رضویہ ص ۱۹)

 نیز فرماتے ہیں فقہاء کرام نے عالم کی توہین کو کفر قرار دیاہے، مجمع الانہر میں ہے، اگر کسی نے توہین کی نیت سے عالم کو عویلم (گھٹیا عالم) کہا تویہ کفر ہے (فتاوی رضویہ جلد ۱۴ ص ۱۳۴)واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کــتـــبہ
الفقیر تــاج محـــمد قادری واحــدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney