سوال نمبر 162
سوال کیافرماتے ہیں مفتیان کرام وعلمائے دین مسئلہ ذیل میں ایک عورت کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہو عورت نے کہا مجھے چھوڑ دو مجھے تمہارے ساتھ نہیں رہنا اگر اصل کے ہو. تو شوہر نے کہا جا میں نے تجھے چھوڑ دیا تو میرے لئے غیر محرم ہوگئی مجھے تجھ سے کوئی واسطہ نہیں. جا تو آزاد ہے. اب طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ اگر واقع ہوئی تو کون سی. اور اس کا حل کیا ہے. اب شوہر کیاکرے برائے کرم اس کا حل جلد سے جلد پیش کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. المستفتی محمد معروف امیٹھی
بسم اللہ الرحمٰن رحیم
الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسؤلہ میں طلاق بائن واقع ہوگی بیوی نکاح سے نکل گئی اگر اس کو دوبارہ رکھنا چاہتا ہے تو عدت کے اندر یا عدت کے باہر نئے مہر کے ساتھ نکاح کرے (کتب فقہ وفتاویٰ)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی
1 تبصرے
سبحان اللهماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریں