کیاقسط وار دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گا

سوال نمبر 161

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا زکوٰۃ کی ادائیگی قسط وار ادا کیا جا سکتا ہے؟
سائل صبغت اللہ فیضی نظامی بھالوکونی ڈومریا گنج سدھارتھ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب مالک نصاب ہونے کی صورت میں زکوتہ نکالنا واجب ہوجاتا ہے جب کہ مکمل اس مال پر ایک سال گزر چکا ہو تو اگر کوئی پہلے ہی سے مالک نصاب ہے اور سال مکمل ہونے سے پہلے قسط وار زکوتہ دیتا ہے تو زکوتہ ادا ہوجائےگا کوئی حرج نہیں اور اگر سال پورا نے کے بعد قسط وار ادا کیا جب بھی زکوتہ ادا ہوجائے گا لیکن تاخیر کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگا جیسا کہ بہار شریعت میں ہے ادا میں تاخیر کرنے والا گنہگار و مردود الشہادۃ ہے (حصہ چہارم) واللہ اعلم بالصواب
     
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney