گانے پہ ڈانس کر کے لوگوں کو شیئر کرنا کیسا

سوال نمبر 209

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 بعد سلام عرض ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ جو شخص گانے پر ڈانس کرکے لوگوں کو شئر کرتا ہو اور وہ شخص یہ بھی جانتا ہو کہ ہماری شریعت میں یہ سب جائز نہیں اس شخص کے بارے میں ہماری شریعت کا کیا حکم ہے جواب حوالے و پوسٹ کی صورت میں عنایت فرمائیں تو بہت مہربانی ہوگی 
المستفتی محمد قاسم خان ضلع بہرائچ شریف یوپی الھند




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ 
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃالحق والصواب صورت مسؤلہ میں عرض ہے کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
ومن الناس من یشتری لھو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ بغیر علم و یتخذھا ھزوا اولءک لھم عذاب مھین سورہ لقمان آیت نمبر 6

اللہ تعالی نے اس اس آیت میں لغو باتوں کا ذکر فرمایا ہےحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت رسول اللہ صلی اللہ سلم نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ اللہ تعالی نے شراب جوا اور ڈھولک کو حرام فرمایا ہے
مسند احمد والبیہقی بلاشبہ موسیقی و گانا سننا بھی حرام ہے اور اس پر ڈانس کرنا بھی حرام ہے اور اس کو کو شیئر کرنا بھی حرام ہیں اسلام رقص کو مکمل ناجائز و حرام کہتا ہے اور اس پر اجماع امت ہے اصل میں مختلف لوگوں کا رقص کے حوالے سے مختلف موقف ہے اور جو جواز کے موقف پر ہیں وہ سماع وجد اور رقص  کو ایک ہی جانتے ہیں 
شریعت اسلامیہ میں ڈانس کرنا حرام ہے اور ایسے شخص سے دور رہنا لازم ہے ایسا شخص فاسق ہے چاہیے کہ توبہ کرے اور دوبارہ نہ کرنے کا عہد کرے 
باجوں کی حرمت میں احادیث کثیرہ وارد ہیں ازاں جملہ اجل واعلی حدیث صحیح بخاری شریف کہ حضور سید عالم صلی سلم نے ارشاد فرمایا
لیکونن فی امتی اقوام یستحلون الحر والحریر والخمر المعارف
ضرور میری امت میں وہ لوگ ہونے والے ہیں جو حلال ٹھہرائیں گے عورتوں کی شرمگاہ یعنی زنا اور ریشمی کپڑوں اور شراب اور باجوں کو اللہ تعالی ہمیں اتباع شیطان سے محفوظ فرمائے گانا بجانا رقص سرود از روے شرع ناجائز حرام ہے مگر اس کے ارتکاب سے ایک مسلمان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا البتہ جو شخص کسی حرام فعل کو حلال سمجھ کر کرے اور اسے حرام نہ سمجھے تو یہ موجب کفر ہے لہذا جو شخص رقص وسرود گانے بجانے کو جائز سمجھتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے من یستحل الرقص قالوابکفرہ 
جو رقص کو حلال جانے علمائے دین نے اسکا کفر بیان کیا ہے فقہائے کرام رحمہم اللہ فرماتے ہیں جو رقص کرنے کو جائے سمجھے اسپر حکم کفر ہے یہاں رقص سے مراد لچکے توڑے کے ساتھ کیا جانے والا ڈینس مراد ہے
 در مختار جلد 6 صفحہ 396
فتاویٰ رضویہ جلد 11 صفحہ 110
ملفوظات اعلی حضرت رضی اللہ عنہ صفحہ331 

کتبہ
 محمدجواد القادری انصاری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney