آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خانہ کعبہ میں بت پرستی کب سے شروع ہوئی

سوال نمبر 355

السلام علیکم ورحمت اللہ برکاتہ  ۔سوال خانہ کعبہ میں بت پرستی کب سے شروع ھوا جبکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کو تیار کیا تو بالکل خانہ کعبہ میں کوئی بت نہیں تھا
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎




الجواب بعون الملک الوہاب 
روٸے زمین پر سب سے بت پرستی قوم نوح علیہ السلام نے کی جیسا کہ کتب تفاسیر میں منقول ہے 
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللہ تفسیر روح البیان کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ 
"بت پرستی کی ابتدا ٕ قوم نوح علیہ السلام سے ہوٸی اور عرب میں بت پرستی لانے اور پھیلانے والا عمرو ابن لحی تھا یہ ملک شام کے علاقے میں گیا وہاں بت پرست دیکھے ان سے ایک بت عقیق کالایا جسے  ھبل  کہتےتھے وہ کعبہ معظمہ میں رکھا اور اس کی پرستش شروع کی 
( تفسیر نعیمی پارہ گیارہ ص ٢٤٣ )
صورت مسٸولہ میں کعبہ تعمیر کرنے والے حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں تو کعبہ میں بت کیسے لایا تو اس کے متعلق سیرت مصطفی جان رحمتﷺ میں ہیکہ کعبہ کا متولی قبیلہ بنی جرہم کے لوگ تھیں لیکن یہ عمرو ابن لحی نے جرہم سے لڑاٸی کی اور اسے مکہ سے  نکال دیا اور خود حرم کا متولی ہو گیا اور ملک شام سے بت لا کر بت کی پرستش کرنے لاگا کعبہ مرکز ہونے کی وجہ سے لوگ حج کو آتے اور واپس جاتے ہوٸے حرم کعبہ کا پتھر اٹھا لیتے تھیں اور اس کو اصنام کعبہ کی صورت پر تراش کر اسکی عبادت کرتے اس طرح سے عرب میں بت پرستی کا فروغ ہوا 
خیال رہے کہ عرب کا مشہور قبیلہ خزاعہ اسی کی نسل سے ہے 
( سیرت مصطفی جان رحمت ﷺ جلد اول ص ١٣٤ ) 

واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ
 جابرالقادری رضوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney