کیا عمرہ کرنے والے کو حاجی بول سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال نمبر 483

السلام علیکم ورحمةالله و رحمة
کیا عمرہ کئے ہوئے شخص کو حاجی کہہ سکتے ہیں ؟
سائل... 
محمد غیاث الدین سالم فاروقی



وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته الجواب بعون الملک الوہاب

 مخصوص دنوں میں مخصوص مقامات پر مخصوص ارکان ادا کرنے کو حج کہتے ہیں اسی لئے جب کوئی شخص حج یاحاجی کہتا ہے تو تبادر ذہنی اسی ارکان کے ادا کرنےوالے کی طرف جاتا ہے عمرہ کے لئے ایام مخصوص نہیں ہیں گرچہ حدیث میں عمرہ کو بھی حج اصغر کہا گیا ہے مگر حج وعمرہ کے لئے  الگ الگ لفظ بھی ہے؛

 مسلم شریف ص 27 میں ہے؛

فانطلقت انا وحمید بن عبد الرحمن الحمیری حاجین أو معتمر ین

 اس سے یہ مفہوم ہوتا ہے کہ حج یا عمرہ  الگ الگ ہیں! 

 نیز قرآن پاک میں بھی حج اور عمرہ کا الگ الگ ذکر ہے؛

قال الله تعالیٰ 

فمن حج البيت أواعتمر فلا جناح علیہ  

 سورہ بقرہ پارہ 2

 اس لئیے حج کرنے والے کو حاجی کہئے اور عمرہ کرنے والے کو معتمر کہئے!

ھذا ما ظهر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند)
۱۲ ذی القعدہ ۱٤٤٠ھ
+918052167676






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney