دودھ پلائی ہوئی بھتیجی کا نکاح اپنے لڑکے سے کرنا کیسا

سوال نمبر 487

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 حضور والا کى بارگاہ میں ایک سوال ہے کى زید  کى ماں نے اپنے بھائى کے  بیٹى کو دودھ پلائی
جان کر یا بھول کر تو کیا زید اس لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے  قرآن اور حدیث کی روشنی میں 
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہو گی؟ 
سائل محمد ایوب رضا 




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته 
صورت مسئولہ میں نکاح جائز نہیں کہ اب زید اور اس کے ماما کی لڑکی دونوں رضائی بھائی بہن ہیں جیسا کہ کتب فقہ میں ہے اگر زید کی ماں نے مدت رضاعت میں دوددھ پلایا تو اب زید کا  اس لڑکی سے نکاح ناجائز و حرام ہے 
فتاوی عالمگیری جلد اول مصری ص 321میں ہے

یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاء واصولھما و فروعھما من النسب  والرضاء جمیعا

فتاوی فیض الرسول جلد 1 ص 723
عورت کا یہ کہنا کہ بچہ نے دوددھ پیا یا نہیں پیا مجھے خیال نہیں یا بھول کر پلایا یا انجانے میں پلایا 
اس سے یہی ظاہر ہے کہ بچہ نے دوددھ پیا اور اگر مشکوک والا معاملہ ہے تو  احتیاطاً نکاح مذکور کے حرام ہونے کا حکم دیا جائے گا 
فتاوی عالمگیری مع خانیہ  جلد 1ص 344 میں ہے

 فی القضاء لا تثبت الحرمة بالشک و فی الاحتیاط تثبت اھ "
فتاوی فقیہ ملت جلد 1 ص 450
والله اعلم باالصواب
   کتبـــــــــــــــــــــــــہ محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۹ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۹ اکتوبر ۲۰۱۹ء
+918052167976






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney