سوال نمبر 591
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
زید مسلم ہے اور اذان و اقامت اور کبھی ضرورت پڑنے پر امامت بھی کر دیتا ہے اسنے ہندو رواج سے کسی دیوتا کی پوجا کی یا اس پہ ایمان رکھا اب وہ اذان دے تو جماعت ہوگی یا نہیں ؟. حوالہ لازمی ہے
سائل ۔ صدام حسین قادری
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب۔بعون الملک الوھاب اللھم ھدایة الحق والصواب
صورت مستفسرہ میں وہ دیوتا کی پوجا کرنے کی وجہ سے کافر و مرتد ہوگیا کیونکہ بت کی پوجا کرنا کفر ہے جیسا کہ فتاوی رضویہ جلد ٢١ ص ٢٩٧پر ہے.
اور مرتد کی اذان و اقامت درست نہیں اور نہ اس کے پیچھے نمازہوگی.
مسلمانوں پر لازم ھے کہ ایسے شخص کو مسجد سے باھر کر دیں اور سماجی بائیکاٹ کریں ۔اور جتنی نمازیں اس کے مرتد ہونے کے بعد اسکے پیچھے پڑھی ھیں ان کا اعادہ کریں.
وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب
وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبه
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج
سدھارتھنگر یوپی
١٩ ربیع النور ١٤٤١ ھ
١٧ نومبر ٢٠١٩ ء
0 تبصرے