سوال نمبر 659
السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ
بوقت اقامت امام کا مصلیٰ پر بیٹھنا ضروری ہے یا نہیں؟
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔ عین کرم ہوگا
بينوا بالكتاب توجروا يوم الحساب
محمد شمیم گورکھپور
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعونہ تعالٰی امام اگر مصلے پر نہ ہو جب بھی تکبیر کہہ دینا جائز و درست ہے اور یہی طریقہ زمانہ رسالت میں تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ شریف میں ہوتے اور مؤذن رسول حضرت بلال رضی اللہ عنہ تکبیر کہہ دیا کرتے تھے تکبیر کے وقت امام کا مصلے پر ہونا نہ واجب ہے نہ سنت نہ مستحب ہے، امام کا مصلے پر ہونا اور نہ ہونا دونوں برابر ہے، فتاوی امجدیہ جلد اول با ب الاذان والاقامتہ، صفحہ ۶۷
لھذا یہ خیال کرنا کہ وقت تکبیر امام کا مصلے پر ہونا ضروری ہے یا جب تک امام مصلے پر نہ آئے تو تکبیر نہیں پڑھنی چاہئے یہ بالکل غلط ہے اور جہالت ہے،
واللہ تعالی و رسولہ اعلم بالصواب
طالب خاک مدینہ خاک پائے وارث انبیاء حقیر عجمی محــد عــلی قادری واحدی
۱۸ جمادی الاولی ۱۴۴۱ ھجری
0 تبصرے