آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قبر کے اندر میت کا منھ دیکھنا کیسا؟

سوال نمبر 762

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
کیا قبر میں میت کا منھ دیکھ سکتے ہیں؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ جب جنازہ پڑھ لیا جائے تو دفنانے کے لئے لے جاتے وقت چارپائی کو کندھوں پر اٹھا سکتے ہیں یا نہیں؟
سائل۔محمدرضوان نارووال





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
میت کو قبر میں اتارنے کے بعد اس کا چہرہ دیکھنا جائز ہے اور عورت ہے تو غیر محرم کو جائز نہیں لیکن بچنا بہتر ہے کہ میت کو قبر میں رکھنے کے بعد میت کا منہ کھول کر لوگوں کو دکھایا جاتا ہے معاذاللہ اگر قہر الٰہی سے اس کا چہرہ مسخ ہوگیا تو لوگوں پر ظاہر ہوجائے گا اور حدیث شریف میں عیب چھپانے کا حکم ہے نہ کہ ظاہر کرنے کا لہٰذا نہ دکھایا جائے یہی بہتر ہے 

اور جنازہ کو اٹھانا یعنی کاندھا دینا عبادت ہے اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن معاذ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا جنازہ اٹھایا ہے۔

بستر علالت سے قبر تک صفحہ نمبر/54
مؤلف مولانا تاج محمد صاحب اترولوی۔

         کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
 موبائل فون/9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney