آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

وبائی مرض سے ایک نماز کا کئی بار امامت کرنا کیسا؟

سوال نمبر 761

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
مسئلہ آجکل کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کہیں کہیں پابندی لگائ گئ ہے کہ جماعت سے نماز پڑھنے میں پانچ لوگوں سے زیادہ نہ ہوں ایسی صورت میں کیا امام واحد کئ بار میں سب کو پانچ پانچ کرکے نماز پڑھا سکتا ہے 
المستفتی: محمد سعید رضوی




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب  
ایک امام ایسا نہیں کرسکتا یعنی کئی بار ایک وقت کی جماعت نہیں کرسکتا کیونکہ پہلی بار جب امامت کرے گا تو امام کے ذمہ سے فرض ادا ہوجائے گا پھر اس کے بعد جو پڑھے گا وہ نفل ہوگا اور متنفل کے پیچھے فرض پڑھنے والی کی نماز نہ ہوگی (ماخوذ فتاوی رضویہ جلد ١٠ص ٦٠٩)
 واللہ اعلم با الصواب

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ 
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney