سوال نمبر 760
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماۓ کرام کی بارگاہ میں گذارش ہےکہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی تو آپ کی عمر شریف کتنی تھی عیسوی تاریخ اور سنہ کتنی تھی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی
سائل شمیم بلرامپوری
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
حضور نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر معراج پر تشریف لے گئے اس وقت آپ کی ظاہری عمر شریف ”اکاون برس پانچ ماہ تھی“
[ جیساکہ حضور حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
معراج (اعلان ) نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد 27 رجب کی آخری شب سوموار کی
رات کو حضرت ام ہانی بنت ابی طالب کے گھر سے ہوئی،
(شان حبیب الرحمن صفحہ نمبر 118)
[مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور]
واضح رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت 571ء کو ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ظاہری عمر شریف کے چالیسویں سال اپنی نبوت کا اعلان فرمایا ۔ اور اعلان نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد سفر معراج پیش آیا اس لحاظ سے سنہ 621ء تھی البتہ تاریخ میں اختلاف ہے کیوں کہ ولادت کی ہی تاریخ میں اختلاف ہے _
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبــــــــــــــــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۸رجب المرجب ١٤٤١ھ_
+918052167976
0 تبصرے