آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا سود لینے دینے والے دونوں جہنمی ہیں؟

سوال نمبر 759

السلام عليكم ورحمة الله و برکاتہ
كيا فرماتے ہیں علماۓ دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ راشی و مرتشی دونوں جہنم میں کیسے  کیا سبب ہے براۓ کرم جواب عنایت فرمائیں  
سائل شمسادعالم ،بہار





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعون الملک الوہاب

اللہ تعالٰی جل شانہ ارشاد فرماتا ہے
 واطیعو اللہ واطیعو الرسول 
اللہ کی اطاعت کرو اللہ کے رسول کی اطاعت کرو _
ہمیں  اللہ و رسول کی اطاعت کرنی چاہئے نہ کہ کیوں اور کیسے میں پڑنا چاہئیے 

 رہا سود کا معاملہ تو سود کا لینا حرام دینا حرام لینے اور دینے والے دونوں پر اللہ کے رسول نے لعنت فرمائی ہے 

سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا قادری رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں رشوت لینا مطلقاً گناہ کبیرہ ہے کہنے والا حرامخوار ہے مستحق سخت عذاب نار ہے دینا اگر بمجبوری اپنے اوپر سے دفع ظلم کو تو حرج نہیں اپنا آتا اصول کرنے کا ہو تو حرام ہے  اور لینے دینے والا دونوں جہنمی ہیں اور دوسرے کا حق دبانے یا اور کسی طرح ظلم کرنے کے لئے دے تو سخت تر حرام مستحق اشد غضب و انتقام ہے 
فی وصایا الھندیة عن فتاوی الامام قاضیخان ان بذل المال لاستخراج حق لہ اخر رشوة وان بذل لدفع الظلم عن نفسه وما له لا يكون رشوة اھ والمسألة تحتاج الی زیادة تقریر و تحریر و تنقیح وتنقیر کا تفرغ له الان و بالله التوفيق

ہندیہ کے وصایا میں امام قاضی خان کے. فتاویٰ سے منقول ہے کہ دوسرے پر اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے مال خرچ کرے تو رشوت ہے اور اگر اپنے اوپر ہونے والے ظلم یا اپنے مال پر ناجائز دخل کو خرچ کرنے کے لئے مال خرچ کرے تو یہ رشوت نہ ہوگی یہ مسئلہ تقریر چھان بین تنقیح اور تحقیق چاہتا ہے جس کی فی الحال فرصت نہیں ہے 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
لعن اللہ راشی و مرتشی ورائش الذی یمشی بینھما رواہ الامام احمد عن ثوبان رضی اللہ تعالی عنه 
اللہ کی لعنت رشوت دینے والے پر اور لینے والے پر اور ان کے دلال پر  اسے امام احمد رحمہ اللہ علیہ نے ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا_

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

فتاوی رضویہ ج 18 ص 469
رضا فاؤنڈیشن لاہور

چونکہ سود کا لینا دینا حرام ہے اور اور راشی و مرتشی دونوں اللہ و رسول کے نافرمان ہوئے اور جو اللہ ورسول کی نافرمانی کرے گا وہ بیشک جہنم میں جائے گا.

 کتبــــــــــــــــــــــــــہ
 محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۲٤ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ_ 
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney