سوال نمبر 791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام شب برأت میں کون سی دعا پڑھنی چاہئے؟
المستفتی:-- راج محمد واحدی گا ئیڈیہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
شب برأت میں کوئی بھی دعا پڑھیں نماز عمر قضا سب سے بہتر ہے اگر قضا نمازیں نہ ہوں تو نماز نفل،صلوۃ التسبیح،درود کی کثرت،کلمہ کا ورد کریں، قرآن مجید کی تلاوت کریں،یا جو کچھ ہو سکے مثلاً اللہ اللہ کا ورد حق اللہ کا ورد کریں سب میں ثواب ملے گا البتہ مفتی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ ”اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم شب برأت کی عظمت و فضیلت کا احساس کریں اس رات کی تقدیس کا احترام کریں اور عبادت و بندگی کا مخلصانہ نذرانہ پروردگار کی بارگاہ میں پیش کرکے اس کی رحمت عامہ سے اپنے دین و دنیا کی سعادتوں اور کامرانیوں کو حاصل کریں اکثر صحابہ مثلاً حضرت عمر فاروق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور حضرت عبداللہ ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) وغیرھما سے منقول ہے کہ وہ اس رات کو یہ دعا بطور خاص پڑھا کرتے تھے”
اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْنَا اَشْقِیَاء فَاَمْحُہ، وَاکْتُبْنَا سَعداء وَاِنْ کُنْتَ کَتَبْنَا سَعْدَاء فَاثْبِتْنَا فَاِنَّکَ تَمْھُوْمَنْ تَشَاْءَ وَتُثْبِتْ عِنْدَکَ اُمُّ الْکِتَابُ“
اے پروردگار! اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں شقی لکھ رکھا ہے تو اسے مٹا دے اور ہمیں سعید و نیک بخت لکھ دے اور اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں سعید و نیک بخت لکھ رکھا ہے تو اسے قائم رکھ، بیشک جسے تو چاہے مٹائے اور جسے چاہے قائم رکھے اور تیرے ہی پاس ام الکتاب
اے پروردگار! اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں شقی لکھ رکھا ہے تو اسے مٹا دے اور ہمیں سعید و نیک بخت لکھ دے اور اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں سعید و نیک بخت لکھ رکھا ہے تو اسے قائم رکھ، بیشک جسے تو چاہے مٹائے اور جسے چاہے قائم رکھے اور تیرے ہی پاس ام الکتاب
(لوح محفوظ) ہے(مراۃ المناجیح)
واللہ اعلم بلاصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی
۱۱/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۶/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز پیر
0 تبصرے