آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

واٹس ایپس پر معافی مانگنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 792

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ کچھ لوگ کہتے واٹشاپ پر معافی مانگتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ مفصل ومدلل جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی:۔ محمد اسلم رضا



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوہاب
حدیث شریف سے ثابت ہے کہ مندرجہ ذیل لوگوں کی مغفرت شب برأت میں نہیں ہو تی ہے (۱) کافر اس میں تمام فرقہائے باطلہ شامل ہیں (۲) ان دو حضرات کی جو آپس میں عداوت رکھے ہوئے ہیں (۳) رشتہ کاٹنے والے (۴) کپڑا لٹکانے والے یعنی متکبر (۵) والدین کی نا فرمانی کرنے والے (۶) شرابی یعنی جو اس کا عادی ہو چکا ہو (۷) اور ایک دوسری حدیث میں عشاریعنی ظلما ٹیکس لینے والے (٨) جادوگر (٩) کاہن (۱٠) باجا بجانے والے اور روایت میں مصور یعنی تصویر بنا نے والے (۱١) چغل خور یعنی غیبت کرنے والے۔
تو مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے والدین کی خدمت کرکے ان کو راضی کریں،جن سے قطع تعلق کئے ہوں ان سے معافی مانگیں رشتہ داروں سے معافی مانگے، نہ کہ واٹس ایپ پر لوگوں سے معافی مانگتے پھریں، ویسے واٹس ایپ پر لوگوں سے معافی مانگنا معیوب و ناجائز نہیں ہے مگر واٹس ایپ کے ساتھ والدین،اقرباء یعنی رشتہ داروں،دوستوں یا جنکے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے ان لوگوں سے معافی مانگیں یونہی اپنے گنا ہوں سے توبہ کریں اور اس فعل قبیح سے دور رہیں جیسے زنا،شراب،چغل خوری،جادو گری،تکبر،گانا بجانا،تصویر کشی، وغیرہ وغیرہ سے سچے دل سے توبہ کریں روئیں گڑگڑا ئیں نہ رو سکیں تو رونے جیسا چہرہ بنا ئیں اور تمام گناہوں سے محفوظ رہیں اور رب سے دعا کریں کہ مولٰی میری تو بہ قبول فرمالے نیز مجھے اپنے توبہ پر استقامت عطا فرما،بیشک اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنے والا پسند ہے اور اللہ تو بہ قبول کرنے والا ہے بیشک وہ غففور الرحیم ہے۔ دعا ہے مولیٰ تعالیٰ ماہ شعبان المعظم میں بطفیل نبی کریم ﷺ ہم سبھوں کو توبہ کی توفیق عطا فرما اور ہماری توبہ کو قبول فرما والدین سے و ایک دوسرے سے خلوص و للہیت سے پیش آنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔ کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی ۱۱/ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ ہجری ۶/ اپریل ۰۲۰۲؁ عیسوی بروزپیر



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney