آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا کسی دن مچھلی کھانا منع ہے؟

 سوال نمبر 1214


السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔کہ لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ جعمرات کو مچھلی نہیں کھانا 

چاہیے کیا ایسا کچھ ہے۔ مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں مہر بانی ہوگی 

المستفتی :-   محمد صالح انصاری بنارس 






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب، 

لوگوں میں غلط مشہور ہے! 

مچھلی کسی دن کسی مہینے کسی تاریخ میں کھانا منع نہیں، ہمیشہ کھا سکتے ہیں، بعض جہلا یہ کہتے ہیں کہ ایام محرم میں یا جمعرات کے دن مچھلی نہیں کھانا چاہیے یہ بالکل بے اصل ہے 

(ایسا ہی فتاویٰ بریلی شریف صفحہ ۳۰۲ میں ہے، )


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


           کتبـــہ


فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ


١٦ ربیع الثانی ٢٤٤١؁ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney