تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1006

السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ 
سوال یہ ہے کہ تعزیہ کے بغل میں فاتحہ پڑھنا درست ہے یا نہیں   
 سائل محمد شایان رضا گونڈوی





وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

تعزیہ کے بغل میں کیا تعزیہ سے ہٹ کر ہی فاتحہ پڑھنا چاہئے، 

جیسا کہ  سرکار اعلٰی حضرت مجدد و دین ملت کنزالکرامت رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں 

فاتحہ جائز ہے روٹی شیرینی شربت جس چیز پر ہو، مگر تعزیہ پر رکھ کر یا اس کے سامنے ہونا جہالت ہے اور اس پر چڑھانے کے سبب تبرك سمجھنا حماقت ہے ہاں تعزیہ سے جدا، جو خالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام رضی ﷲ تعالٰی عنہم کی نیاز ہو وہ ضرور تبرك ہے

(فتاوی رضویہ  جلد 24  صفحہ 498)
مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


      کتــــــبـہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۰/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری
 ۳۰/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز اتوار






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney