سوال نمبر 1722
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے پر کہ ہر محرم میں بچوں کو فقیر بنانا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب:
محرم الحرام ہو یا کوئی اور مہینہ ہو بچوں کو فقیر بنانا یا بھیک منگوانا ناجائز و حرام ہے۔
حضور اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ عنہ فتاویٰ رضویہ میں ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں:
مجلس ذکر شہادت اور اس میں بیان فضائل ومناقب جائز ہے۔ "بھیک مانگنے کے لئے فقیر بنانا حرام ہے" (فتاویٰ رضویہ جلد٢٤,ص، ١٨)
فقیر بن کر بلاضرورت بھیک مانگنا حرام ہے۔
(فتاویٰ رضویہ جلد ٢٤ ، ص، ٣٩ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم
کتبہ: فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ
0 تبصرے