آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا غوث اعظم فرشتوں سے افضل ہیں

سوال نمبر 889

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کیا غوث الاعظم فرشتوں سے بھی افضل ہیں  حضرت جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سایل محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب: جی ہاں غوث الاعظم فرشتوں سے افضل ہیں لیکن عام فرشتوں سے افضل ہیں جیسا مخزن معلومات میں ہے 
جمہور اہل سنت کہ نزدیک خواص انسان یعنی انبیاء کرام خواص فرشتوں سے افضل ہیں خواص فرشتے یہ ہیں
حضرت جبرئیل ، حضرت مکائیل، حضرت اسرافیل، حضرت عزرائیل،حاملان عرش، مقربین، کروبین، روحانین، 
اور عام انسان یعنی اولیاء کرام عام فرشتوں سے افضل ہیں اور خاص فرشتے عام انسانوں سے افضل ہیں۔ عام فرشتے وہ ہیں جو  حضرت عزرائیل،حاملان عرش، مقربین، کروبین، روحانین،  ان سب کے علاوہ ہیں ۔
(مواہب لدنیہ جلد دوم صفحہ نمبر 45  ماخذ مخزن معلومات صفحہ نمبر 58 فرشتوں کا بیان )

واللہ تعالی اعلم
از قلم محمد اشفاق عطاری 
06 رمضان المبارک 1441ہجری 
30 اپریل 2020عیسوی بروز جمعرات



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney