آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا جوانی میں بھی عقیقہ کے وقت بال اتروانا ضروری ہے؟

سوال نمبر 950

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام   مفتیان ذوی الاحترام
پاسبان قوانین اسلام
مسئلہ  ذیل کے بارے میں
کہ وقت پر عقیقہ نہ ہو سکا کسی سبب جیسا کہ ساتویں دن کا حکم ہے
اب آگے چل کر جیسا کہ رواج ہو چکا ہے کہ شادی وغیرہ کے موقع پر لوگ کرتے ہیں لڑکی..اورلڑکا...دونوں....جوان ہوچکے ہیں ایسی صورت میں دونوں کے سرکے بال مونڈانے کہ بارے میں شریعت کا کیا حکم نافذ ہوگا کیا اس عمر میں بھی بال کتروانہ یا منڈانا ضروری ہے قرآن کریم فرمان رسول عظیم واقوال بزرگان دین کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور
وعندالناس مشکور ہوں







وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب

عقیقہ کی مدت اور جوانی میں بال اتارنے کے تعلق سے خلیفہ مجدد اعظم اعلٰی حضرت رضی اللّٰہ عنہ۔
علامہ ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ ولادت سے بلوغ تک کا وقت عقیقہ کا ہے جب چاہے کرے مگر بہتر ساتواں دن ہے شرح عباب علامہ ابن حجر پھر عقود الدریہ علامہ ابن عابدین شامی میں ہے
وقتها بعد تمام الولادة الى البلوغ فلا يجزى قبلها وذبحها فى اليوم السابع.
سراج الوهاج. میں ہے   
ولو قدم يوم الذبح قبل يوم السابع أو أخر عنه جاز الا أن يوم السابع أفضل ۔
بلکہ تا بقائے جان عقیقہ ممکن حدیث شریف میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد ظہور نبوت خود اپنا عقیقہ فرمایا۔
عقیقہ کے ساتھ وہ بال جدا کئے جاتے ہیں جو پیٹ سے پیدا ہوئے اور جب وہ ایک بار جدا ہوگئے تو اب عقیقہ کے ساتھ بال تراشنا کوئی ضروری نہیں احادیث میں ہے. وأميطو عنه الأذى.
یعنی {بچہ}پیٹ سے جو بال لیکر پیدا ہوا وہ دور کردیئے جائیں اس واسطے اس کو عقیقہ کہتے ہیں کہ اصل عقیقہ کا معنیٰ وہ بال ہیں جو لڑکے کے سر پر وقت پیدائش کے ہوتا ہے 
کما فى الكرمانى شرح البخارى عن الاصمعى۔
فتاوی ملک العلماء صفحہ نمبر 276المجمع الرضوی بریلی شریف

لہٰذا زندگی میں جب بھی عقیقہ کرے عقیقہ ہو جائے گا البتہ ساتواں دن افضل ہے اور جوانی میں بال اتروانا کوئی ضروری نہیں
واللہ اعلم باالصواب
فتاویٰ مصدقات محدث کبیر صفحہ نمبر 101/102

           کتبہ 
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائل فون/9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney